تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ جلالپور شریف پولیس کی کاروائیاں ، مجرمان گرفتار، مقدمات درج کرلیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اپریل 2020 19:48

تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ جلالپور شریف پولیس کی کاروائیاں ، مجرمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اے ایس آئی غلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم شاہد انیس ولد محمد سلیم سکنہ محلہ فاروقیہ پنڈدادنخان سے120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔

(جاری ہے)

ایس آئی مطلوب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم عمران حسین ولد محمد یٰسین سکنہ محلہ فاروقیہ پنڈدادنخان سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان رانا واجد،سلیمان ،نصیر احمد کو پنڈدادنخان سے گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے رضوان عرف مٹھو،وقاص کہوٹ،سکنہ پنڈدادنخان کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :