لاہور روڈ کی آبادی جمال ٹائون کوٹ عبدالمالک سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے وکیل کی لاش مل گئی

مقتول وکیل دو روز قبل اپنے دوست فیصل کے ہمراہ کرائے کا مکان حاصل کرنے کیلئے گئے تھے‘ مقتول کا دوست فیصل غائب‘مقدمہ درج

بدھ 8 اپریل 2020 13:22

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) لاہور روڈ کی آبادی جمال ٹائون کوٹ عبدالمالک سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے وکیل کی لاش مل گئی۔مقتول کے گلے میں کیبل تار کا پھندا ڈالا ہوا تھا اور لاش کھیتوں میں پڑی تھی۔

(جاری ہے)

مقبول ارشاد احمد ایڈووکیٹ لاہور شیشن کورٹ میں وکالت کرتے تھا دو روز قبل وہ اپنے ایک دوست فیصل کے ہمراہ ایک کرائے کا مکان حاصل کرنے کے لیے گئے تھے اور واپس نہ آئے مقتول کے ورثا نے اس کے اغواہ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے فیکٹری ایریا پولیس کو بھی اطلاع کر دی تھی مقتول کا دوست فیصل بھی غائب ہے جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

فیکٹری ایریا پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا ہیپولیس کے مطابق ورثہ کی طرف سے موصولہ درخواست کے بعد ہی مقدمے کا اندراج اور کاروائی کی جائی-

متعلقہ عنوان :