کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میں نیگیٹو آنے والے زائرین کو 14 دن کورنٹائن کی مدت مکمل ہونے کے بعدہی متعلقہ اضلاع میں بھجوایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 اپریل 2020 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) :کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میںنیگیٹو آنے والے زائرین کو 14 دن کا کورنٹائن کی مدت مکمل ہونے کے بعدہی متعلقہ اضلاع میں بھجوایا جائے گالہٰذا کورنٹائن کی مدت مکمل ہونے تک نیگیٹو زائرین اپنے آپ کواپنے الگ کمروں تک محدودرکھیں تاکہ خدانخواستہ وباء پھیلنے کا اندیشہ نہ رہے۔ڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓباد محمد علی نے بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہجی سی یونیورسٹی نیو کیمپس میں رکھے گئے ایسے زائرین جن کے دوبارہ نیگیٹو ٹیسٹ ۱ٓئے ہیںایسے دوبارہ نیگیٹو آنے والوں کو ان کے گھروں میں روانہ کیا جارہا ہے تاہم وہ طبی نقطہ نظر اور دیگر اہلخانہ و عزیزوں کی صحت کے تحفظ کیلئے خود کو گھروں میں کم ازکم مزید14 دن تک کورنٹائن رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور حکومت کی ہدایت پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے اور دستیاب طبی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جارہا ہے۔انہوں نے انسداد کورونا انتظامات اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پرمتعلقہ حکام و اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے جس میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصولہ فون کالز کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس پر بھی گہری نظر رکھی جائے اوررپورٹس پر فی الفور ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ سیل کے شفٹ انچارجز نہ صرف خود بلکہ متعلقہ سٹاف کو بھی چوکس رکھیں اورانہیں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے نام اور ایڈریس کی اطلاع کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کو کریں جس کے فون نمبرز 0419201491اور 0419201492ہمہ وقت ۱ٓپریشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زائرین کے کھانے پینے،رہنے سمیت دیگرضروری سہولیات کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے تاہم ان سے مکمل تعاون کی اپیل ہے۔

متعلقہ عنوان :