وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں گزشتہ روز گز ر جانے والی شب برأت کی مبارک باد دی تھی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 9 اپریل 2020 14:41

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09اپریل2020 ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ عمران خان نے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے گزر جانے والی شب برأت کی مبارک باد دیتے ہوئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ٹویٹ میں عمران خان کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ میری پوری دنیا میں موجود مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اللہ کی رحمت کی دعا کریں کہ اللہ ہم پر اپنا رحم فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان کی اس ٹویٹ کے بعد لوگوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ لوگوں نے ٹویٹر پر ہی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے بعد عمران خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کےمتاثرہ افراد کی تعداد میںا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4437 ہو گئی ہے جبکہ 64 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں مشکل حالات کی وجہ سے عمران خان دباؤ کا شکار ہیں۔ ایسے میں ہر شخص وزیراعظم کی طرف سے آنے والے ہر پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور کسی قسم کی غلطی کی توقع نہیں کرتے۔ لیکن عمران خان کی آج کی ٹویٹ نے ان پر تنقید کے راستے پھر کھول دیئے۔

لوگوں کی جانب سے کہا جار ہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور انہیں خود اس بات کا علم نہیں ہے کہ شب برأت گزر چکی ہے،ا س کی مبارک باد کل دینی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پیغام دیا تھا کہ میری پوری دنیا میں موجود مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اللہ کی رحمت کی دعا کریں کہ اللہ ہم پر اپنا رحم فرمائے۔ اس پیغام کے کچھ دیر بعد ہی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد عمران خان کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔