کورونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے شکست دی جا سکتی ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 9 اپریل 2020 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے رہنما عوامی تحریک غلام علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے شکست دی جا سکتی ہے،ہمیں اس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس وائرس کو شکست دینا ہے ۔ہم سب کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیںغلام علی خان نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور بتایا نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دیہاڑی دار طبقے کے لئے راشن کا انتظام کر رہی ہے، پاکستان عوامی تحریک،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے کارکنوں کی کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے عوا می تحریک نے کرونا وائرس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے جس میں سوشل ایکٹوسٹ عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک اور سرجیکل گلوز عوام تک رسائی ممکن بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی تیاری ابھی تک تو ناکافی نظر آ رہی ہے کرونا کی تشخیص کیلئے ضروری اقدامات بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے عوام پرائیویٹ لیبارٹریز سے ہزاروں روپے فیسیں دے کر ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیںانہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ذمہ داران سے ماسک اور ہینڈ سینٹائزر کی بلیک مارکیٹنگ کو ختم کروا کے عوام کیلئے فراہمی یقینی بنائی جائے ماسک بیرون ملک بھیجنے کی بجائے اندرون ملک اپنے عوام کو فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائے۔