مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا وزیراعلی سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 10 اپریل 2020 11:45

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا وزیراعلی سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔