وفاقی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غریب طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی مرکوز ہے،وزیراعظم عمران خان
گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ اور وزراء کو صوبہ کے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کرنے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 10 اپریل 2020 15:45
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کورونا وباء کے پیش نظر صوبائی حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کی وباء دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ پائی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ گورنر، وزیراعلی، وزیر صحت اور اعلیٰ حکام روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18,000 افراد کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سطح پر حال ہی میں 32 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 583 وینٹیلیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ ایمرجنسی کے تحت صوبہ میں 638 ریگولر اور 1299 کنٹریکٹ پر اضافی ڈاکٹر بھرتی کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈک سٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے جن کو بوقت ضرورت بلایا جائے گا، صوبے میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعدادکو بڑھایا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کو اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کی سہولت کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نی کہا کہ وفاقی حکومت اس وباء پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے گورنر، وزیراعلیٰ اور متعلقہ وزراء کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کریں اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.