کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ،فریال تالپور سے ٹیلی فونک گفتگو

پیر 13 اپریل 2020 00:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو رکن سندھ اسمبلی فریال سے تالپور سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔فریال تالپور نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے بچا کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔لاڑکانہ میں مستحقین کو امداد پہنچانے کے حوالے سے بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے بچا کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے ہیں۔سندھ میں ہیلتھ انفرااسٹرکچر ملک بھر میں سب سے بہتر ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا