
چاقو کے حملے کے 26 سال بعد ایک شخص کے سر سے زنگ آلود بلیڈ نکال لیا گیا
امین اکبر
بدھ 15 اپریل 2020
23:48

چین کے شمال مشرقی صوبے چنگھائی کی دیہاتی کاؤنٹی ہائیان سے تعلق رکھنے والے کسان ڈوریجی کے زندہ بچ جانے کا معجزہ قرار دیا جا سکتا ہے۔انہیں ایک لڑائی کے دوران 1994 میں سر میں چاقو مارا گیا تھا۔ ڈوریجی تب سے ہی اپنے سر میں چاقو کے بلیڈ ساتھ رہ رہے تھے۔ سر میں چاقو لگے رہنے کی وجہ سے ان کے سر میں شدید درد رہنے لگا اور اُن کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی۔ اب ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی بدولت وہ سر میں چاقو اور درد کے بغیر اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
ڈوریجی نے 2012 میں اس وقت طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی جب اُن کے سر کا درد ناقابل برداشت ہوگیا۔
خوش قسمتی سے ڈوریجی کا کیس حال ہی میں دوبارہ اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹروں کی ایک ٹیم طبی دورے پر اُن کے علاقے میں پہنچی۔ وہ ایک بار پھر سب کی نظروں میں آ گئے۔اب کی بار انہیں آپریشن کے لیے شینگڈونگ لایا گیا۔علاج کے لیے انہیں 3000 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑا۔
سی ٹی سکین اور ایکسرے سے پتا چلا کہ بلیڈ اُن کی کھوپڑی کی تہہ میں آنکھ کی سوکٹ کے پاس پھنسا ہے اور یہ بصری رگوں کو دبا رہا ہے۔اسے نکالنا کافی مشکل تھا۔ چیف نیورولوجسٹ ڈاکٹر لیو گوانگکون کے مطابق اسے نکالنا ہی ڈوریجی کی تمام تکلیفوں کو ختم کر سکتا تھا۔
2012 سے 2020 کے درمیان نیوروسرجری میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کو یقین تھا کہ اس بار وہ ڈوریجی کے دماغ سے بلیڈ نکال لیں گے۔2 اپریل اور 8 اپریل کو ڈوریجی کے آپریشن ہوئے اور ان کے سر سے بلیڈ کو نکال لیا گیا۔
2 اپریل کو 2 گھنٹے کی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے اُن کے سر سے 10 سینٹی میٹر (4 انچ) لمبا بلیڈ نکال لیا۔8 اپریل کو ہونے والے آپریشن میں اُن کے زخموں کو صاف کیا گیا۔ اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور خود ہی چلتے پھرتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.