
آرٹ ٹیچر نے لاک ڈاؤن میں شاہکار چینی فن پاروں کی چاک سے نقل تیار کر لی
امین اکبر
جمعہ 17 اپریل 2020
23:56

فانژی کاونٹی سے تعلق رکھنے والے آرٹ ٹیچر ژہاؤ ونروئی 8 بلیک بورڈ ز کو ایک ساتھ رکھ کر شاہکار فن پارے ”چنگ منگ تہوار کے دوران دریا کے ساتھ “ (Along the River during the Qingming Festival) کا چاک ورژن تیار کیا ہے۔اس چاک ورژن سے وہ چھٹیوں کے بعد سکول آنے والے طلباء کو حیران کرنا چاہتے تھے۔جب انہوں نے تصویر بنانی شروع کی تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کی تیاری میں اتنا وقت صرف ہوگا لیکن جب انہوں نے اسے بنانا شروع کیا تو پھر وہ تصویر کی باریک ترین جزیات کو بھی نظرانداز نہ کر سکے۔
اس شاہکار تصویر کو چین کی مونا لیز ا بھی کہا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
اس میں سانگ سلطنت کے دارالحکومت ہایفینگ کو دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر کو چین کی تاریخ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اس تصویر کو بہت بار کاپی کیا گیا ہے لیکن اصل تصویر کے انتہائی نازک ہونے کی وجہ سے اسے کبھی کبھار ہی دکھایا جاتا ہے۔اصل تصویر کی طرح ژہاؤ نے بھی 32 میٹر 32 چاک ورژن کو پینوراما انداز میں بنایا ہے ۔ اس میں انہوں نے 550 افراد (دیہاتوں کے کسان،ماہی گیر، دوکاندار اور لمبی داڑھی کے ساتھ راہبوں ) کو مہارت سے دکھایا ہے۔ اس تصویر میں درجنوں جانوروں، عمارتوں، پلوں اور ماحول کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.