تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 18 اپریل 2020 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔کراچی کی نشست این اے 256 سے منتخب ہونے والے نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونی کے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کے لیے وہ کچھ کرپائے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی نشست سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔