سابق اُمیدوار قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ سائوتھ ریجن کے لئے انصاف ویلفیئر ونگ کے جنرل سیکرٹری نامزد

پیر 20 اپریل 2020 23:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ممتاز عالم دین سابق اُمیدوار قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ کو سائوتھ ریجن کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا پاکستان تحریک انصاف این اے 35 بنوں سے عمران خان کے خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کے اُمیدوار جامع المرکز اسلامی بنوں کے ڈائریکٹر مولانا سید نسیم علی شاہ کو انصاف ویلفیئر ونگ جنوبی اضلاع کے جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا جنہوں نے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکرٹری سائوتھ ریجن مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُن کے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور پارٹی کا پیغام اور رفاعی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون اور دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے المرکز اسلامی کی سطح پر ایک ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کے راشن کو رمضان المبارک سے پہلے تقسیم کردیا گیا ہے اور اسی طرح کے مزید امداد کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔