نوجوان نے ایک کمرے کے اپارٹمنٹ میں 1400 پودے لگا کر گھر کو جنگل بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 اپریل 2020 23:31

نوجوان نے ایک کمرے کے اپارٹمنٹ میں 1400 پودے لگا کر گھر کو جنگل بنا لیا
20 سالہ جو باگلے خود کو جنگل بوائے کہتے ہیں۔ اُن کا تعلق  لفبرو، برطانیہ سے ہے۔ وہ ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ میں  رہتے ہیں۔  گھروں میں رکھے جانے والے پودوں کے شوقین جو نے اپنے  ایک کمرے کے گھر میں ہی 1400 سے زیادہ پودے لگائے ہوئے ہیں۔
اُن کے گھر میں آپ کو تمام اقسام کے پودے نظر آئیں گے۔گھر میں یہ پودے ہر جگہ ہیں۔ یہ کھانے کی میز پر، کتابوں کی الماری میں اور حتی کہ باتھ روم میں بھی ہیں۔

اُنہیں اپنے گھر میں جو بھی جگہ ذرا سی بھی خالی نظر  آئے وہ وہاں پودے  کے گملے رکھ دیتے ہیں۔ان کے گھر میں اتنے زیادہ پودے ہیں کہ بلاشبہ اسے ”شہری جنگل“ کہا جا سکتا ہے۔جو نے اعتراف کیا کہ اتنے زیادہ پودوں کی دیکھ بھال آسان کام نہیں، ان کا زیادہ تر فارغ وقت پودوں کو پانی دیتے  اور اُن کا خیال رکھتے گزر جاتا ہے۔

(جاری ہے)


جو کی پودوں سے محبت اس وقت شروع ہوئی جب وہ 13 سال کے تھے اور اُن کی دادی، جو گلی کے دوسری طرف رہتی تھیں،نے انہیں ایک پودا تحفے میں دیا۔

اگست 2018 میں جب وہ اپنے والدین کےگھر منتقل ہوئے تو اُن کے پاس 100 پودے تھے، جو جلد ہی 1000 سے بڑھ گئے۔وہ  اس وقت بھی کوشش کرتے ہیں کہ اپنے گھرمیں نئے پودے لے  کر آتے رہیں لیکن وہ یہ کوشش آدھی رات کو اس وقت کرتے ہیں، جب سب گھر والے سو جاتے ہیں کیونکہ اُن  کی دادی انہیں نئے پودے لانے پر خبردار کرتی رہتی ہیں کہ پہلے ہی گھر میں بہت زیادہ پودے ہو گئےہیں۔
جو کےپودوں کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :