مہمند پولیس کی کاروائی 245 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف

منگل 21 اپریل 2020 19:34

مہمند۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2020ء) ضلع مہند کی اپر پڑانگ غار اور تحصیل امبار کے دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے مختلف مقامات میں کھیتوں میں خفیہ طور پر 245 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو مہمند پولیس افسران کی نگرانی میں مہمند پولیس فورس نے تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپر پڑانگ غار کے علاقوں سیریے کلے اور جیبہ میں144 کنال اراضی پر ایس ڈی پی او لویر مہمند دل فراز اور ڈی ایس پی اپر پڑانگ غار خالد خان اور تحصیل امبار کے علاقہ کوہ مور سفرے میں *101* کنال اراضی پر خفیہ طور پرکاشت کی گئی پوست کی فصل کو سب انسپکٹر زبیر انسپکٹر نیاز گل کی نگرانی میں مہمند پولیس فورس نے آج کیمپین کے دوران تلف کر دیا ۔

یاد رہے یہ کیمپین آر پی او مردان ریجن *شیر آکبر خان* اور ڈی پی او مہند *فضل احمد جان* صاحب کے حکم پر ایس ڈی پی او لویر مہمند *دلفراز خان* اور ڈی ایس پی آپر پڑانگ *خالد خان* کی نگرانی میں 20 روز سے شروع ہے جسکی دوران اب تک مجموعی طور پر *3083* کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :