سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
پچھلے24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید1147کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد11ہزار631 ہوگئی، اسی طرح مزید 5 مریض انتقال کرگئے، 76 فیصد نئے کیسز میں اضافہ ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے سے ہوا۔ سعودی وزارت صحت
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اپریل 2020 18:29
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں5 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جس کے ساتھ کورونا سے اموات کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔
مملکت میں اس وقت 9882 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 1640مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 150 میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں گلی محلوں میں جاکر لوگوں کی گھروں میں اسکریننگ کر رہی ہیں۔ جس کے ذریعے ابھی تک 5 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 305 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 70 ہزار 436 ہو گئیں۔ امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 64 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 862 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر ہسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 42 ہزار 514 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.