جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے دو کروڑ ستر لاکھ پاؤنڈز جمع کر لیے

Zahid Noor زاہد نور بدھ 22 اپریل 2020 01:21

جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے دو کروڑ ..
جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے دو کروڑ ستر لاکھ پاؤنڈز جمع کر لیے، ننانوے سالہ سپاہی نے اپنے گارڈن میں سو چکر لگانے کا چیلنج کیا تھا، این ایچ ایس کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی خاطر سو چکر لگائے، کیپٹن ٹام کی اپیل پر دو کروڑ ستر لاکھ پاؤنڈ اکٹھے ہو گئےجس کے لیے 53 سے زائد ممالک سے لوگوں نے چندہ دیا، 30 اپریل کو کیپٹن ٹام سو سال کے ہو جائیں گے اور اُنہوں نے ایک ہزار پاؤنڈ کا ٹارگٹ رکھا تھا مگر لوگوں نے اُن کی اس مہم کو بے حد سپورٹ کیا، لوگوں کی طرف سے چندہ دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہیروگیٹ میں حکومت کی جانب سے کھولے گئے پانچ سو بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کی افتتاح بھی کیپٹن ٹام مور سے کروایا گیا، اُنہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک ہسپتال کا افتتاح کیا حکومت کی جانب سے آٹھ عارضی کا اعلان کیا گیا تھا جنہیں آرمی کی مدد سے قائم کیا گیا ہے،عارضی ہسپتالوں سےاین ایچ ایس کے پاس 33000 بیڈز کا مذید اضافہ ہوا ہے جبکہ آٹھ ہزار بیڈز کا اضافہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ معائدوں سے ہوا۔