Live Updates

یمن میں حوثی حملوں کے دوران بڑا سفارتی رابطہ، سعودی ولی عہد اور اماراتی نائب صدرکی ملاقات

بدھ 30 ستمبر 2026 19:27

یمن میں حوثی حملوں کے دوران بڑا سفارتی رابطہ، سعودی ولی عہد اور اماراتی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ریاض میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ منصور بن زاید نے 29 ستمبر کو ریاض میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی شریک تھے۔

دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا۔شیخ منصور بن زاید کا سعودی عرب کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اعلی سطح کا ایک اہم رابطہ ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات