سیٹلائٹ تصاویر سے غزہ میں تباہی عیاں
تباہ شدہ عمارتوں کی تعداد میں جنگ بندی کے بعد 9 فیصد اضافہ ہوا ،جائزہ رپورٹ
بدھ 30 ستمبر 2026 19:43
(جاری ہے)
رفح کے علاقے تل السلطان میں سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق گنجان آباد رہائشی علاقہ تقریبا مکمل طور پر مٹ چکا ہے اور وہاں اب گھروں کے بجائے زیادہ تر ریت دکھائی دیتی ہے۔
رفح کے ساحلی علاقے المواسی میں، جسے جنگ کے آغاز میں اسرائیل نے انسانی ہمدردی کا علاقہ قرار دیا تھا، تازہ تصاویر میں بڑی تعداد میں خیمے اور بے گھر خاندان دکھائی دیتے ہیں۔خان یونس میں 51 ہزار 885 عمارتیں متاثر ہوئیں، جو اقوامِ متحدہ کے جائزے کے مطابق غزہ کے تمام گورنریٹس میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔خان یونس کی انڈونیشین استقلال مسجد بھی جنگ کے دوران تباہ ہو گئی۔غزہ سٹی میں 41 ہزار 663 عمارتوں سمیت مجموعی طور پر 51 ہزار 530 عمارتیں متاثر ہوئیں۔غزہ کی بندرگاہ کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ماہی گیروں کی بیشتر کشتیاں تباہ ہو گئیں۔شمالی غزہ میں جولائی 2025 تک 94 فیصد زرعی زمین متاثر ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بھی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق کئی مکمل رہائشی بلاکس ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران 74 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کے باعث اصل تعداد اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگ سے ایران کو زیر نہیں کیا جاسکتا، پیزشکیان
-
یمن میں حوثی حملوں کے دوران بڑا سفارتی رابطہ، سعودی ولی عہد اور اماراتی نائب صدرکی ملاقات
-
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
-
سعودی وزیرخارجہ کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، تعاون کو بڑھانے بارے تبادلہ خیال
-
ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
ٹرمپ کا وفاقی حکومت کو اے آئی کی جگہ ایس آئی کی اصطلاح استعمال کرنے کا حکم
-
بھارت، والد کو قریب رکھنے کی خواہش، خاتون نے 4 سال تک لاش ڈے کیئر میں چھپائے رکھی
-
سیٹلائٹ تصاویر سے غزہ میں تباہی عیاں
-
مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات،باہمی تعاون پر فریقین کا ایک دوسرے سے اظہار تشکر
-
بھارت ، جرمانوں اورای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز
-
جوہری ہتھیار رکھنے والا ایران دنیا کو بلیک میل کرے گا،مارکو روبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.