مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا

یہ ناصرف میرے لیے بلکہ تمام مراکشی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے، نومنتخب وزیراعظم

بدھ 30 ستمبر 2026 20:36

مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا
رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ فاطمہ الزہرا المنصوری عرب دنیا میں اس منصب پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

(جاری ہے)

شاہی محل نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ شہری منصوبہ بندی اور مراکش کے شہر مراکش کی میئر فاطمہ الزہرا المنصوری کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

فاطمہ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں اپنی تقرری کو تاریخی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون حکومت کی قیادت کی ذمے داری سنبھال رہی ہے، یہ ناصرف میرے لیے بلکہ تمام مراکشی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :