بھارت، والد کو قریب رکھنے کی خواہش، خاتون نے 4 سال تک لاش ڈے کیئر میں چھپائے رکھی

لاش بند ڈے کیئر میں موجود تھی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدید بدبو پھیلنے لگی،پولیس کی تحقیقات جاری

بدھ 30 ستمبر 2026 19:43

بھارت، والد کو قریب رکھنے کی خواہش، خاتون نے 4 سال تک لاش ڈے کیئر میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) بھارتی شہر ممبئی میں 4 سال سے بند ڈے کیئر سے شدید بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ڈے کیئر کا دروازہ کھولا تو اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کی جون 2022 میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس شخص کی بیٹی نے والد کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے انہیں اپنے قریب رکھنے کے لیے لاش محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا اور بیرونِ ملک قائم ایک کمپنی کی مدد سے لاش محفوظ کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاش بند ڈے کیئر میں موجود تھی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدید بدبو پھیلنے لگی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاملے کے قانونی اور خاندانی پہلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے بھی کیس لڑنے کے لیے وکلا سے رجوع کر لیا ہے۔