ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 30 ستمبر 2026 19:43

ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں صدارتی گاڑی دی بیسٹ کے اندر موجودگی کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔27 ستمبر کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ بظاہر گہری سانس لیتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو میڈیناہ کنٹری کلب میں پریزیڈنٹس کپ میں شرکت کے لیے ان کی آمد کے موقع کی ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے صحت کے مسئلے کی علامت قرار دیا، تاہم دیگر افراد نے کہا ہے کہ محض مختصر ویڈیو کی بنیاد پر کسی طبی مسئلے کا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو میں سانس لینے میں کسی واضح شدید دشواری کی تصدیق نہیں ہوتی۔