Live Updates

سعودی وزیرخارجہ کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، تعاون کو بڑھانے بارے تبادلہ خیال

بدھ 30 ستمبر 2026 19:27

سعودی وزیرخارجہ کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، تعاون کو ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ٹام کاٹن سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، متعلقہ شعبوں میں امریکی، سعودی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر راجر وکر اور کمیٹی کے سینیئر رکن سینیٹر جیک ریڈ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں کوآرڈینیشن اور تعاون کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات