Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا عندیہ انقلابی اقدام ہے، چوہدری صدیق مہر

بدھ 22 اپریل 2020 20:34

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری صدیق مہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا عندیہ انقلابی اقدام ہے ابتلا کی گھڑی میں حکومت عوام کی مشکلات اور مصائب کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور لاک ڈائون سے بیروزگار ہونے والوں اور غریب عوام کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے شفاف اور بڑا ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے جبکہ چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے امدادی پروگرام فلاحی ریاست کا عملی قدم ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کرونا کے مہلک اثرات سے بچانے اور انکے روزگار کو دوبارہ مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور امداد کا عمل بلاتفریق و امتیاز جاری رہے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات