غلطی سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر خاتون کا 1.4 ملین ڈالر کا انعام نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 اپریل 2020 23:51

غلطی سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر خاتون کا 1.4 ملین ڈالر کا انعام نکل آیا
دو آسٹریلوی  خواتین  1.4 ملین ڈالر  کی انعامی رقم کو آپس میں تقسیم کریں گی۔یہ انعامی رقم دونوں میں سے ایک خاتون کی غلطی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔
کنبیرا سے تعلق رکھنے والی خاتون سے جب لاٹری کی انتظامیہ نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکٹ انہوں نے غلطی سے خریدا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ  وہ اپنی دوست کے ساتھ 20 سال سے ایک ہی لاٹری ٹکٹ لیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے اُن کی دوست ٹکٹ خریدتی ہیں اور دوسرے ہفتے ٹکٹ خریدنے کی باری اُن کی ہوتی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹکٹ خریدا تو ٹکٹ خریدنے کی باری اُن کی نہیں تھی ، انہوں نے اسے اپنی باری کا ہفتہ سمجھ کر غلطی سے ٹکٹ خرید لیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ انہیں اپنی اس غلطی کی بہت خوشی ہے کیونکہ اس غلطی سے اُن کا 1,445,922.15ڈالر کا انعام نکل آیا ہے، جسے وہ اپنی دوست کے ساتھ بانٹ لیں گی۔