
خاتون کی 14 سال سے مسلسل کھانسی کا سبب پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہڈی نکلا
امین اکبر
بدھ 22 اپریل 2020
23:51

یہ ٹکڑا اُن کے پھیپھڑوں میں اس وقت پھنسا تھا جب اُن کی عمر 7 یا 8 سال تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے کئی بار ہسپتالوں کے چکر لگائے لیکن کوئی بھی مسلسل کھانسی کا سبب نہ جان سکا۔ خاتون اپنے علاج کی کوشش کراتی رہیں۔ کئی بار ڈاکٹروں نے انہیں غلط تشخیص کی۔ ایک بار ڈاکٹروں نے انہیں سانس کی نالیوں کا پھیلاؤ تشخیص کیا۔کئی سال تک وہ اینٹی بائیوٹک لے کر علاج کرتی رہیں لیکن سب بے سود رہا۔
اس کا اصل مرض بھی اتفاق سے ہی سامنے آیا ہے۔ وہ ہائپرہائیڈروسس کے لیے سرجری کرانا چاہتی تھیں۔
(جاری ہے)
سرجری سے پہلے ڈاکٹروں نے اُن کے چند ٹسٹ لکھ دئیے، جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ وہ سرجری کے لیے صحت مند ہیں یا نہیں۔
جب خاتون کی سانس کی بیماری کا معاملہ سامنے آیا تو گوانگژو یونیورسٹی آف چائنز میڈیسن کے فرسٹ ایفیلیٹڈ ہوسپیٹل کے شعبہ کارڈ یو تھوراسک سرجری کے سربراہ وانگ جییونگ نے خاتون کا سی ٹی سکین کرانے کا کہا۔ سی ٹی سکین سے معلوم ہوا کہ خاتون کے دائیں پھیپھڑے میں کوئی بیرونی شے ہے۔ اس پر سرجن یانگ منگ نے اس بیرونی شے کی شناخت کے لیے برونکوسکوپی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایک پتلی نالی کو کیمرے اور لائٹ کے ساتھ خاتون کے گلے میں ڈالا اور پھیپھڑے تک پہنچا دیا۔ آدھے گھنٹے میں انہوں نے اسے برونکوسکوپ سے باہر نکال دیا۔باہر نکلنے پر معلوم ہوا کہ یہ مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا، اس کا سائز دو سینٹی میٹر تھا۔ خاتون بھی اس ٹکڑے کودیکھ کر حیران رہ گئی۔ انہیں یاد ہی نہیں کہ یہ کس طرح ان کے پھیپھڑے تک پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر اُن کے پھیپھڑے میں چلا گیا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.