کامیڈین کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے، افتخار ٹھاکر

ہفتہ 25 اپریل 2020 13:05

کامیڈین کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے، افتخار ٹھاکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کامیڈین کے لیے پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ہمارے ہاںفلم اکیڈمی کا رواج نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا میں جتنے بھی ایکٹر آتے ہیں چاہی وہ کامیڈین ہو ایکشن یا ہیرو کا رول ادا کرنا چاہتے ہوںوہ پڑھ کر ہی آتے ہیں۔

افتخار ٹھاکر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد سے گریجویشن کرنے کے بعد نیویارک فلم اکیڈمی امریکہ سے 3سال 2ماہ اداکاری کی تربیت حاصل کی ۔واضع رہے کہ افتخار ٹھاکر نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز اسلام آباد میں زیڈ اے ذلفی صاحب کے سٹیج ڈرامے سے کیا اور تاحال مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :