لاک ڈاؤن کی وجہ سے شمالی کیرولائنا کے ساحلوں پر سمندری صدف کے انبار لگ گئے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 اپریل 2020 23:51

لاک ڈاؤن کی وجہ سے  شمالی کیرولائنا کے ساحلوں پر سمندری صدف کے انبار ..
کورونا وائرس کے باعث شمالی کیرولائنا کے ساحلوں سیاحوں کی آمدکیا رکی، ساحل سمندر کا نظارہ ہی بدل گیا۔ یہ نظارہ سمندری صدف یا سیپی جمع کرنے والوں کا خواب ہو سکتا ہے۔
کیپ لُک آؤٹ نیشنل سی شور نے  فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،  جس میں ساحل پر رنگ برنگے سمندری صدف کے انبار دکھائی دے رہے ہیں۔ سمندر کی لہروں نے انہیں سارے ساحل پر پھیلا دیا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک پر ویڈیو دیکھ کر کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جب سیاحوں کو دوبارہ سے ساحل سمندر پر جانے کی  اجازت ملے گی اس وقت تک ساحل پر  سمندری صدف کی ایک فٹ اونچی تہہ جمع ہو چکی ہوگی۔
ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں ساحل سمندر رہائشیوں کی لیے کھلے ہیں لیکن  پارک سروسز جیسے کیبن، کیمپ اور ریسٹ رومز کو بند کر دیا گیا ہے۔
قریبی کاؤنٹی کی انتظامیہ نے  ساحل سمندر کو جانے والی سڑکوں کو بلاک بھی کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ساحل سمندر پر کوئی سیاح نظر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :