کرونا وائر س سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں،سی ای او ہیلتھ

بدھ 29 اپریل 2020 15:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ قصورڈاکٹر نذیراحمدنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کرونا وائر س سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں‘ اس سلسلے میںضلع بھرمیں 10قرنطینہ سنٹرقائم کئے گئے ہیں جن میں ڈی پی ایس قصور‘ سپیشل ایجو کیشن سنٹرچونیاں‘کریسچن ہسپتال چونیاں‘یونیورسٹی ہیلتھ آف سنٹر پتوکی‘ریسٹ ہائوس اریگیشن موضع سندھوپتوکی‘کمرشل کالج پتوکی‘ریسٹ ہائوس چھانگامانگا‘ریسٹ ہائوس ہیڈبلوکی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ ضلع بھرمیں ادویات یا ڈاکٹرزکی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے دیہی مراکزصحت میں بھی علاج و معالجے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ‘محکمہ صحت ضلع بھرمیں متاثرہ ممالک سے آنیوالے لوگوں اورانکے اہلخانہ کی خاص طورپر سکریننگ کی جارہی ہے۔