امریکی و جرمن کمپنی نے کورونا ویکسین تیار کرلی

ممکنہ طور پر اس سال کے آخر تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین فراہم کر دی جائے گی،رپورٹ

جمعہ 1 مئی 2020 16:10

امریکی و جرمن کمپنی نے کورونا ویکسین تیار کرلی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) کورونا وائرس کی ویکسین کی انسانوں پر طبی آزمائش شروع ہوگئی ہے اور 2020ء کے آخر تک یہ ممکنہ ویکسین دست یاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے جرمن کمپنی نے انسانوں پر اس کی طبی آزمائش شروع کردی ہے۔ممکنہ طور پر اس سال کے آخر تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین فراہم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے 6 پروگرامز کی طبی آزمائش شروع ہوچکی ہے اور 80 پروگرام ابتدائی مراحل میں ہیں۔