ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام ،کمیٹی تمام معاملات کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس ریلیف ٹائیگرز رضا کاران کی مانیٹرنگ بھی کرینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 مئی 2020 18:21

ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام ،کمیٹی تمام معاملات کے ساتھ ساتھ کرونا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام جو تمام معاملات کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس ریلیف ٹائیگرز رضا کاران کی مانیٹرنگ بھی کرینگے جس کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے منظوری دیدی ہے تفصیلات کے مطابق دفتر ڈپٹی کمشنر کے لیٹر نمبرF-7/1706/HC(G)کے مطابق اس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کنونیئر جبکہ ربنواز منہاس اے ڈی سی ایف اینڈ پی سیکرٹری ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی،اور ممبران میں رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ، ،چوہدری واجد حسین ڈی او سوشل ویلفیئر،ڈاکٹر میاں مظہر حیات ڈی ایچ او ، ظفر گوندل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم،چوہدری شہباز احمد کھائی کلیہ ،خاور وجاہت وسیم اس سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔