ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک سے پالیسی ریٹ میں مزید کمی کا مطالبہ

جمعہ 1 مئی 2020 19:40

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک سے پالیسی ریٹ میں مزید کمی کا مطالبہ
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے صدر اور اکنامک کونسل کے چیئرمین اسماعیل ستار نے گورنر اسٹیٹ رضا باقر پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں مزید 300بیسس پوائنٹس کمی کی جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات ناکافی ہیں جو مندی کی شدت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں کاروباری اداروں باالخصوص ایس ایم ایز کو سرمائے کی شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اسماعیل ستار نے حالیہ ڈیجیٹل اجلاس میں ای ایف پی کی تجاویز کو قبول کرنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آجروں نے ورکرز اور ملازمین کو تنخواہوں، اجرت کی ادائیگی کے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت ضمانت میں نرمی جیسے اقدامات کو سراہا ہے۔ای ایف پی کے صدر نے مینوفیکچررز، ورکرز اور چھوٹے کاروباروں کے مفادات کے تحفظ کی پیروی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان فاتح بن کر ابھرے گا اور ہم جنگی بنیادوں پر صنعتکاری دوبارہ شروع کریںگے۔

متعلقہ عنوان :