شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا جاتا ہے، سعید غنی

جمعہ 1 مئی 2020 21:03

شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج مزدوروں کے حقوق کو تسلیم ..
کراچی۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) صوباء وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر میں شکاگو کے محنت کش و کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج پوری دنیا میں مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مئی کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے ، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اس کے لئے قانون سازی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے مزدوروں کی حقوق کے لئے بہت سارے قوانین بنائے ہیں اور اس میں کچھ قوانین تو ایسے بھی ہے کہ شاید دنیا کے کئی ممالک میں بھی وہ قوانین موجود نہ ہوں ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے ، اسی دن پروگرامز اور ریلیاں منعقد کیجاتی ہیں جس میں مزدوروں کی حقوق کے حوالے سے بات ہوتی ہے لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ امسال یوم مئی پر ریلیاں اور جلسہ منعقد نہیں کئے جاسکے ۔