قطر کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا

عرب اسلامی ملک میں 845 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار 409 ہوگئی، 12 افراد جاں بحق ہو چکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 مئی 2020 22:39

قطر کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - یکم مئی2020ء) قطر کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا، عرب اسلامی ملک میں 845 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار 409 ہوگئی، 12 افراد جاں بحق ہو چکے۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قطر اب کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک تھے۔ اب قطر کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قطر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک وبا کے کل کیسز کی تعداد 13 ہزار 409 ہوگئی۔ اموات کے معاملے میں قطر کی صورتحال بہتر ہے اور یہاں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں کورونا کے 1436 مریض صحتیاب بھی ہو چکے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں کورونا کی وبا ابتدائی دِنوں میں حکومتوں کے کنٹرول میں رہی تاہم بہترین انتظامات، لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کے باوجود اب یہ وبا ایک خطرناک صورتِ حال میں بدلتی جا رہے ہی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں اب تک مجموعی طور پر58 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔

گلف ممالک کی ہیلتھ کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں بہترین حفاظتی تدابیر کے باعث یہ وبا بہت حد تک قابو میں ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے 3222 نئے کیس رپورٹ ہوئے- اس طرح کل تعداد 58052 ہوگئی- جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی گنتی 10493 نوٹ کی گئی ہے۔ کورونا سے اب تک خلیجی ممالک میں 322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 282 کی حالت نازک ہے- متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اپریل کو کورونا کے 552 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 12481 ہوگئی۔

اماراتی مملکت میں کورونا سے صحت پانے والوں کی تعداد 2429 ہے جبکہ 105 ہلاک ہوچکے ہیں یمنی وزیر صحت کے مطابق عدن سے تعلق رکھنے والے مزید دو مریض جان کی بازی ہار گئے۔ مصر میں کورونا کے 269 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جبکہ بارہ کی موت واقع ہوگئی- کورونا کے 46 مریض صحت یاب ہوگئے- صحت پانے والوں کی تعاد 1381 ہوگئی- مصری وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں کل کورونا کے مریضوں کے تعداد 5537 ہوگئی اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 293 ہوگئی۔گلف ہیلتھ کونسل کے مطابق اب تک اس بیماری سے 7 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ وفات پانے والوں کی تعداددو لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔