تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے گریڈ 5 کے اسسٹمنٹ نتائج کا اعلان کر دیا، سرکل بوئی کے سکولوں کی نمایاں پوزیشنیں

ہفتہ 2 مئی 2020 17:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے گریڈ 5 کے اسسٹمنٹ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکل بوئی کے سکولوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے 10 فیصد سکولوں کے گریڈ 5 سالانہ اسسٹمنٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، سرکل بوئی سے کل چھ (مردانہ) سکولوں کے طلباء نے اس اسسٹمنٹ میں حصہ لیا جن میں جی پی ایس سرہان سے 21، جی پی ایس چڑیالی سے 12، جی پی ایس سمبلی سے 16، جی پی ایس درہ دلولہ سے 20، جی پی ایس لڑی سے 8 اور جی پی ایس دیولی بانڈی سے 5 طلباء اسسٹمنٹ امتحان میں شامل ہوئے۔

مجموعی طور پر 82 طلباء میں سے 81 طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک طالب علم غیر حاضر رہا۔ سرکل بوئی کا مجموعی رزلٹ 98.78 فیصد رہا جو سرکل اے ایس ڈی ای او ارشد مسعود کی انتھک محنت و جدوجہد سمیت تمام اساتذہ کی بھرپور کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :