راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 17:28

راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی بورڈ کی جانب سے تینوں مجموعی پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ/طالبات کے ناموں کا اعلان درج ذیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغرا عوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات رول نمبر: 751276نمبرز: 1148/1200ادارہ: پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ ضلع تلہ گنگ، دوسری پوزیشن نام عائشہ مشتاق رول نمبر: 751287نمبرز: 1139/1200 ادارہ پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ ،تیسری پوزیشن،ایمان فاطمہرول نمبر: 723460نمبرز: 1138/1200ادارہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز پنڈی روڈ چکوال بورڈ کی جانب سے ان تمام ہونہار طلبہ/طالبات کو مبارک باد دی گئی ہے جنہوں نے محنت اور لگن سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :