قائد اعظم یونیورسٹی کو 4 مئی سے انتظامی امور کے لئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 2 مئی 2020 17:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) قائد اعظم یونیورسٹی کو 4 مئی سے انتظامی امور کے لئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چیئرپرسن، آفیسرز، مستقل و پرائیویٹ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اکیڈیمک اور ریسرچ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ آفس ورک کے لیے یونیورسٹی کے اوقات پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کے روز یونیورسٹی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک کھلی رہے گی۔ آفس ورک کے دوران کویڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :