عمران خان کے قریبی ساتھی نوازشریف، مریم نوازکی سزامعطل کروانا چاہتے ہیں

ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ نیب کو سرے سے ہی ختم کردیا جائے، دوسرا یہ نیب قانون میں ترمیم کرکے ایسی شقیں شامل کی جائیں جس سے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا معطل ہوجائے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 مئی 2020 22:17

عمران خان کے قریبی ساتھی نوازشریف، مریم نوازکی سزامعطل کروانا چاہتے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی نوازشریف اور مریم نوازکی سزامعطل کروانا چاہتے ہیں، ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ نیب کو سرے سے ہی ختم کردیا جائے، دوسرا یہ نیب قانون میں ترمیم کرکے ایسی شقیں شامل کی جائیں جس سے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا معطل ہوجائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے آج کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے بات چیت چل رہی ہے، یہ بات کافی عرصے سے چل رہی ہے۔

ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ نیب کو سرے سے ہی ختم کردیا جائے، دوسرا یہ نیب میں ترمیم کرکے ایسی شقیں شامل کی جائیں جس سے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا معطل ہوجائے۔ اس میں عمران خان کے قریبی لوگ بھی شامل ہیں جو چاہتے ہیں نوازشریف اور مریم نوازکی سزامعطل کردی جائے۔

(جاری ہے)

خاص طور عمران خان کے وہ ساتھی جو کابینہ کا حصہ ہیں اور پچھلی حکومتوں کا حصہ بھی رہے ہیں۔

لیکن عمران خان ذاتی طور پر اس کو پسند نہیں کررہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جولوگ ہیں ، وہ احتساب کے معاملے پر خاموش ہیں، تحریک انصاف میں باہر سے آئے لوگ احتساب ختم کروانا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی سے جو لوگ آئے ہیں وہ واپس بھی گئے لیکن پیپلزپارٹی نے ان کو واپس لینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان18ویں ترمیم پر بات چل رہی ہے۔

ن لیگ نے نواز شریف کی نااہلیت اور شریف خاندان پر مقدمات ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ حمایت کے بدلے ن لیگ نے نیب قانون میں تبدیلی بھی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین علی بابا چالیس چور گینگ کا حصہ تھے، یہ گروپ اپنی جگہ ہے لیکن ملبہ صرف جہانگیر ترین پر گرا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سے 18ویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان تھوڑا صبر کریں تو ایڈجسٹ ہوجائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان سمجھ نہیں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کرایا، عمران خان سے مل کر پوچھوں گا کہ کس کو اشرافیہ کہہ رہے تھے۔