
جاپانی ایکوریم کی انتظامیہ نے عوام سے شرمیلی ایل سے ویڈیو چیٹ کرنے کی درخواست کر دی
اتوار 3 مئی 2020 23:55

ٹوکیو کے سمیڈا ایکوریم میں 300 کے قریب گارڈن ایل ہیں ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اس سمندری مخلوق نے ایکوریم میں انسانوں کو دیکھتے ہوئے پرورش پائی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایکوریم 1 مارچ سے بند ہے اور یہاں انسانوں کی آمد نہ ہونے کےبرابر رہ گئی ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایل انسالوں کو بھولتی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
یہ ایل اب ایکوریم کی انتظامیہ کو دیکھ کر اپنا سر ریت میں چھپا لیتی ہیں جبکہ اس سے پہلے ایسا نہیں تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مخلوق اب غیر انسانی ماحول کی عادی ہو تی جا رہی ہیں۔اسی وجہ سے انتظامیہ نے 3 سے 5 مئی کو ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے، جس میں لوگوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ان ایل کو اپنا چہرہ دکھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ویڈیو کالز کے لیے انتظامیہ نے بڑی بڑی سکرین ایل کے ٹینکس کے پاس رکھ دی ہیں۔انتظامیہ نے اعلان میں کہا ہے کہ ویڈیو کالر ایل کو دیکھ سکیں گے اور امید ہے کہ یہ ایل بھی ویڈیو کالر کو دیکھیں گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.