آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز کے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو بیرون آزادکشمیر سے آنیوالے دودھ کی سخت چیکنگ کے احکامات

منگل 5 مئی 2020 16:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹرسید افتخار علی گیلانی نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو بیرون آزادکشمیر سے آنیوالے دودھ کی سخت چیکنگ کے احکامات دے دیئے غیر میعاری، ملاوٹ شدہ اور حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہ اترنے والے دودھ کی دکانوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایات آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں دیگر علاقوں سے آنیوالے دودھ کی کوالٹی یقینی بنائی جائے دودھ کے نام پر زہر فروخت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی میونسپل کارپوریشن اس معاملے میں انتہائی متحرک کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اعظم رسول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بیرون آزادکشمیر سے دودھ لاکر فروخت کرنے کے معاملے پر عدلیہ کے فیصلے کے بعد مظفرآباد میں دکانیں کھولی گئیں میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اس معاملے پر کڑی نظر رکھ کر دارالحکومت کے شہریوں کو میعاری اور خالص دودھ کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں بیرون آزادکشمیر سے لا کر دودھ فروخت کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے افیسران اور اہلکاران اپنہ ذمیداری کسی بھی دباو کے بغیر ادا کرکے عوام تک میعاری دودھ کی فراہمی کویقینی بنائیں۔