آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 6 مئی 2020 13:04

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 53500کیوسک اور اخراج 75000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 52800کیوسک اور اخراج 52800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد59900کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد18700کیوسک اور اخراج6000 کیوسک ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1478.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.359 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :