لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا،شاہ رخ خان

اداکار شاہ رخ خان نے اپنا گانا ریلیز کیا ہے جسے یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 853 بار دیکھا جا چکا ہے، رپورٹ

بدھ 6 مئی 2020 13:42

لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا،شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے لاک ڈائون کے دور ان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنا گانا ریلیز کر دیا ہے۔شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں اپنا گانا سب صحیح ہو جائے گا ریلیز کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنا گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھائی لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا۔اداکار شاہ رخ خان نے یہ گانا اس امید میں گایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔شاہ رخ خان کے گانے سب صحیح ہو جائیگا کی موسیقی اور اضافی لیرکس معروف بھارتی ریپیر بادشاہ نے لکھی ہے جسے اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔بالی وڈ سپر اسٹار کے گانے کا دورانیہ 2 منٹ 33 سیکنڈز ہے جسے یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 853 بار دیکھا جا چکا ہے۔