گندم کی کٹائی اور تھریشر سے اڑنے والی گردوغبار اس موسم میں دمہ کے مریضوں میں شدت پیدا کرتی ہے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 مئی 2020 17:18

گندم کی کٹائی اور تھریشر سے اڑنے والی گردوغبار اس موسم میں دمہ کے مریضوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواج پاکستان ، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے خاطر خواہ مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لوگ جتنا اپنے آپ کو محدود رکھے گے اتنا ہی محفوظ رہینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا کہ آج کل گندم کی کٹائی کا سیزن ہے اس حوالے سے گندم کی کٹائی اور تھریشر سے اڑنے والی گردوغبار اس موسم میں دمہ کے مریضوں میں شدت پیدا کرتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ ماسک کا استعمال کیا جائے اور لوگ بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں تا کہ لوگ دمہ اور کرونا کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔