امریکا کی کئی ریاستوں میں کاروبار کھل گئے، اموات میں اضافے کا خدشہ

بدھ 6 مئی 2020 20:31

امریکا کی کئی ریاستوں میں کاروبار کھل گئے، اموات میں اضافے کا خدشہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) امریکا کی کئی ریاستوں میں کاروبار کھل گئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ اوسط 2000 اموات ہوئی ہیں اس کے باوجود کئی ریاستوں فلوریڈا، کولاراڈو، نبراسکا، انڈیانا اور جنوبی کیرولائنا میں کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جوں جوں لوگوں کی نقل وحرکت بڑھے گی، وائرس پھیلے گا اور اموات بڑھیں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن نے پہلے پیشنگوئی تھی کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار سے زائد ہوگی لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ اگست تک یہ تعداد دوگنی ہو کر ایک لاکھ 34 ہزار تک جا سکتی ہے۔ امریکا میں مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ صدر صدر ٹرمپ کی مبینہ غلط بیانیاں اور متضاد باتیں ہیں جس کے سبب مختلف ریاستیں لاک ڈان میں نرمی کے حوالے سے اپنے اپنے فیصلے کر رہی ہیں۔امریکا میں اس وبا کے دوران70 ستر ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔۔