کوروناوائرس کے بعد معاشی شعبہ میں بڑی تبدیلی متوقع ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

بدھ 6 مئی 2020 23:41

کوروناوائرس کے بعد معاشی شعبہ میں بڑی تبدیلی متوقع ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹؤیٹ میں کہا ہے کہ کروناوائرس کے بعد معاشی شعبہ میں بڑی تبدیلی متوقع ہے جس سے روزگار، کاروبار ،ذرائع آمدنی اور دیگر شعبے شدید طور پر متاثر ہونگے، بہت سے کاروبار بند ہو سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ نئے مثبت مواقع بھی اُبھر کر سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ان تمام عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے ان پر کام کر رہی ہے تاہم حکومت کو معاشرے کے تمام حلقوں کی جانب سے بھی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :