امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا ،شبلی فراز

بدھ 6 مئی 2020 23:52

امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا ،شبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا ، چھوٹے دکانداروں کے بہت برے حالات ہیں مارکیٹوں میں عوام نے ایس اوپیزپرعمل نہ کیا توبڑانقصان ہوسکتاہے بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہمارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے سندھ حکومت کاموقف مختلف ہے امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

عوام ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توبڑانقصان ہوسکتاہے حفاظتی تدابیرپرعمل کرکے کوروناپرقابوپایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کے بہت برے حالات ہیں مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیرکویقینی بناناہوگا۔ایس او پیز پر عمل مہ کرنے والوں کے کروبار سیل کر دئے جائیں گے اس لئے تمام دوکاندار احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :