ملیے بلیز سے۔ برص کے مرض میں مبتلا یہ کتا انٹرنیٹ پر راتوں رات مقبول ہو گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 مئی 2020 23:57

ملیے بلیز سے۔ برص کے مرض میں مبتلا یہ کتا انٹرنیٹ پر  راتوں رات مقبول ..
فن لینڈ سے تعلق  رکھنے والا لیبراڈور ریٹریور کتا بلیز سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبول ہو گیا ہے۔ سیاہ رنگ کے اس کتے کی رنگت برص کے مرض کی وجہ سے تبدیل ہوئی ہے ۔ اس  کتے کی جلد کی تبدیل شدہ رنگت کے ساتھ تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئیں اور فوراً وائرل ہو گئیں۔
بلیز جب پیدا ہوا تو اس کی جلد مکمل طور پر سیاہ تھی۔ پچھلے سال اس کے انسانی مالک سانتیری نے دیکھا کہ بلیز کے کان پر  ایک سفید دھبہ ہے۔

انہوں نے اس پر بہت زیادہ توجہ نہیں دی لیکن یہ دھبہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑا ہوتا گیا۔جلد ہی یہ دھبہ بلیز کے چہرے، نچلے جسم تک پھیل گیا۔ اس نے  بلیز کی سیاہ جلد کو سفید کر دیا۔ پچھلے سال سے اب تک بلیز کے جلد کی رنگت کی تبدیلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
سانتیری نے بتایا کہ  بلیز کا رنگ کان پر بننے والے ایک چھوٹے سے دھبے سے پھیلتا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلیز کے بہن اور بھائی ابھی بھی ایک رنگ کے ہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلیز اب بھی صحت مند اور پرجوش ہے، اور کہیں بھی جانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتا ہے۔
برص کا مرض عام طور پر انسانوں کو لاحق ہوتا ہے ۔ کتوں میں یہ مرض بہت نایاب ہے۔ برص کی وجوہات ابھی تک معلوم  نہیں ہو سکیں اور نہ ہی اس کا کوئی علاج ہے۔خوش قسمتی سے اس مرض کے منفی ذیلی اثرات نہیں ہے، اس وجہ سے اس مرض میں  مبتلا لوگ صحت مند ہی ہوتے ہیں۔اسی طرح بلیز بھی جلد کی رنگ تبدیل ہونے کے باوجود ایک صحت مند کتا ہے جو ہر وقت باہر کھیلنے کے لیے  تیار رہتا ہے۔


متعلقہ عنوان :