زرعی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کا سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی کا اجراء

جمعرات 7 مئی 2020 20:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب نے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی کا اجراء کردیا۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سولر سسٹم کی تنصیب کے اس منصوبہ کے تحت 3 ارب 68 کروڑ روپے کی لاگت سے 20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زارعت کے اس منصوبہ سے توانائی (ڈیزل/ بجلی) اور پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداواری اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیںجدید اور منافع بخش کاشتکاری کے فروغ کیساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا۔ ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی غیر ہموار زمینوں کیلئے موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے۔خواہشمند کاشتکاردرخواست فارم اصلاح آبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.go.pk سے ڈائون لوڈ کریںاور مکمل درخواست متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر / ڈپٹی زراعت کے دفتر میں جمع کروائیں۔