
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ
بھارتی فوج کے جانب سے ایل او سی کے سیکٹرز نیزہ پیر اور رکھ چکری پر مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 6 شہری زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر
محمد علی
جمعرات 7 مئی 2020
22:50

...Due to indiscriminate fire in Kirni Degwar Nar and Mandhar villages, 6 innocent civilians including three girls and one woman sustained serious injuries. The injured have been evacuated to nearby health facility for necessary medical care. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 7, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر، رکھ چکری سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ وگولا باری کی۔
(جاری ہے)
بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے3بچیوں،خاتون سمیت6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ آرمی چیف نے بھی کچھ روز قبل لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کر کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا تھا، اور یہ واضح کیا تھا کہ بھارتی فوج کو ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.