
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
طویل انتظار کے بعد میرا ٹیسٹ رزلٹ آگیا ہے جو کہ امیدوں کے خلاف مثبت آیا ہے، اللہ نے مجھے ہمت دی ہے، میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا: گونر سندھ کا ٹویٹر پیغام
عثمان خادم کمبوہ
جمعرات 7 مئی 2020
23:38

I got my much awaited retest results today, & against my expectations, tested positive again. I am grateful to all those who prayed for me. I’m trained to fight, Allah Almighty has given me strength to fight & I will. Fought many battles alongside @ImranKhanPTI a great fighter.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 7, 2020
(جاری ہے)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران میں سے بھی ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ڈی ایچ او نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے۔تاہم بتایا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں گورنر سندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کو کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری غلام رسول کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیوسعیدآباد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، غلام رسول اور دو نئے کیسز کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔البتہ انکے خاندان کے افراد وائرس سے محفوظ رہے تھے۔ اب گونر سندھ نے دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروایا ہے جس میں انکی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اللہ کی مدد سے اس بیماری سے لڑیں گے اور اسے شکست دیں گے۔ اس سےقبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ ''انشاء اللہ جلد اس سے صحتیاب ہوجاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ ہم نے اس سے زیادہ مشکل لڑایاں لڑی ہیں، جس جنگ کی ہم نے تیاری کی ہے، یہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، اللہ ہمیں اس وبا سے لڑنے کی طاقت عطا کرے۔''متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.