پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیس رپورٹ ‘ تعداد 10033 ہو گئی‘ کل 183 اموات، 4062 صحت یاب، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ترجمان

جمعہ 8 مئی 2020 17:40

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی تعداد 10033 ہو گئی‘ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 7259 عام شہریوں میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے‘ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3856 کنفرم مریض ہیں‘ننکانہ 20، قصور 69، شیخوپورہ 41، راولپنڈی 581، جہلم 73، اٹک 39،چکوال 7، گوجرانوالہ 422، سیالکوٹ 350، ناروال 25، گجرات میں 436‘حافظ آباد 48، منڈی بہاوالدین 38، ملتان 203، خانیوال 8، وہاڑی 56، فیصل آباد 311، چینیوٹ 38، ٹوبہ 22، جھنگ 59، رحیم یار خان 95، سرگودھا میں 101 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے‘ ترجمان نے کہاکہ میانوالی 24، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 57، لودھراں 16، ڈی جی خان 39، مظفر گڑھ 95، لیہ 7، ساہیوال 24، اوکاڑہ 29 پاکپتن میں 26 کنفرم مریض ہیں‘1252 طبی عملے کے ٹیسٹ کیے گئے، 184 کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے‘کل 10033 متاثرین میں 7971 مرد، 2061 خواتین، 6 ٹرانس جینڈر شامل ہیں‘ ترجمان نے مزید کہاکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 183 اموات، 4062 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں‘اب تک کل 117206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔